کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 41 ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 62 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 80 لاکھ ڈالر کم ہو کر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر پر آگئے۔