کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کراچی کی سبزی منڈی میں پہلی بار رقوم کی ادائیگی کے لئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کیو آر کوڈ سسٹم پہلے مرحلے میں سبزی اور فروٹ منڈی میں متعارف کرے گا، سٹیٹ بینک کیو آر کوڈ سسٹم آئندہ دو ماہ میں نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سینئر ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سٹیٹ بینک ہول سیل مارکیٹوں میں کیو آر کوڈ سسٹم لائے گا، کیو آر کوڈ سسٹم سے رقوم کی ادائیگی ڈیجیٹل ہوگی
سینئر ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک نے کہا کہ تاجروں کو کیو آر کوڈ سسٹم کے استعمال کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔