بجلی کے بند پلانٹس کی مشینری بیچنے کا فیصلہ

Published On 12 February,2025 04:47 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بندپلانٹس کی مشینری بیچنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے پلانٹس کی فروخت کے بعد ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا، ملازمین کی پنشن اور مراعات کی رقم35ارب روپے بنے گی، ملازمین کو مفت میں7ارب نہیں دے سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ دو پلانٹس کے علاوہ تمام پلانٹس بند ہیں، ان پلانٹس سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے نہ ہو سکےگی، یہ ملازمین سارا دن پلانٹس کو صرف دیکھتےہیں۔