بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

Published On 13 March,2025 05:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے سٹیٹ بینک ذخائرمیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر11 ارب 24 کروڑ95 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر11ارب 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سرکاری ذخائر 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالرہوگئے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 83 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔