کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ٹی بلز نیلامی کے ذریعے حکومت نے 537 ارب روپے حاصل کیے۔
سٹیٹ بینک آف پکاستان کے مطابق مختلف مدت کے ٹی بلز کی نیلامی کا ہدف 700 ارب روپے تھا، تین ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 11.82 برقرار رہی۔
ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ میں ایک بیسز پوائنٹ کم ہوا، چھ ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ ایک بیسز پوائنٹ کم ہوکر 11.65 فیصد رہی، بارہ ماہ مدت کے ٹی بلز کی ایلڈ 11.55 فیصد رہی۔