کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 مارچ کو کرے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو منعقد ہوگا، کورانفلیشن میں کمی غیراطمینان بخش ہونے کے باعث پالیسی ریٹ نصف سے ایک فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جنوری 2025 کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ، بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کرکے 12 فیصد کیا گیا تھا۔