اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس احمد لغاری کا کہنا تھا ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین انرجی کےفروغ کےلیےکوشاں ہیں، ہماری حکومت نےبجلی قیمتوں میں عوام کوریلیف دیا، عوام کوبجلی بلوں میں مزید ریلیف دینےکےلیےاقدامات کیےجارہےہیں، ملک میں شمسی توانائی کا فروغ ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، ماضی کے مقابلے مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔