پروازوں کی بحالی: برطانوی ایئرسیفٹی اتھارٹی نے ایک بار پھر فیصلہ موخر کر دیا

Published On 25 March,2025 11:05 pm

لندن: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی کا معاملہ، برطانوی ایئرسیفٹی اتھارٹی نے ایک بار پھر فیصلہ موخر کر دیا۔

آڈٹ کے بعد سیفٹی اتھارٹی نے فیصلہ 20 مارچ کو سنانا تھا، 20 مارچ کو فیصلہ سنانے کے بجائے 25 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق معاملہ پی آئی اے کے جہاز کا ٹائر گر جانے کے بعد تاخیر کا شکار ہوا، ورلڈ ایئر سیفٹی اور ایئربس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تحقیقات کے مکمل ہونے تک انتظار کیا جائے گا۔