اسلام آباد: (دنیا نیوز) تیل و گیس کی تلاش میں اہم پیشرفت پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آف شور ایکسپلوریشن میں مشترکہ بڈنگ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
معاہدے پر دستخط وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکیہ کے وفد کی ملاقات کے دوران ہوئے، وفد کی قیادت ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپارسالن بایرکتار کر رہے تھے۔
فروری 2025 میں پاکستان نے 40 آف شور بلاکس کے بڈ راؤنڈ کا اعلان کیا تھا، مشترکہ بڈنگ معاہدے سے بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع کھلیں گے۔
معاہدہ ترکیہ کی سرکاری پٹرولیم کمپنی اور پاکستانی تین کمپنیوں اوجی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز، پی پی ایل کے درمیان طے پایا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ترکیہ کے وزیر توانائی کی جانب سے کامیاب منرلز فورم کے انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔