عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

Published On 29 April,2025 12:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے لئے مزید 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اضافی قرض کی منظوری خیبرپختونخوا کے لئے دی گئی ہے، یہ رقم دیہی علاقوں کے پراجیکٹ اور ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر خرچ ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق رورل ایکسسبیلٹی پراجیکٹ پر7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ ٹورزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر 3 کروڑ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے۔