کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، 2900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا سیشن مثبت زون میں رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 2627 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 954 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔
پہلے سیشن کے اختتام پر 19 کروڑ 18 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 12 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 3545 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔