کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کیساتھ 3295 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3086 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہوگئی۔