2 دن کمی کے بعد آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

Published On 28 May,2025 05:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں 2 دن کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 309ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔