قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

Published On 03 June,2025 07:26 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔




Recommended Articles