وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس موخر ہو گیا

Published On 06 May,2025 10:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی اور پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی، اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جانا تھا۔