حکومت کا فرنس آئل پر بھی پٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

Published On 10 June,2025 06:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے بجٹ میں حکومت نے فرنس آئل پر بھی پٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2026-27 میں کاربن لیوی کی شرح پانچ روپے فی لیٹر کی جائیگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ کاربن لیوی آئی ایم ایف کے مطالبے پر لگائی جارہی ہے۔ آئندہ مالی سال کاربن لیوی سے 45 ارب روپے آمدن کا تخمینہ ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کاربن لیوی عائد نہیں ہوگی۔