اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں ٹیکسٹائل خام مال پر ڈیوٹی صفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے سٹیل کے خام مال پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد مقرر کر دی ہے، انڈسٹریل سلائی مشین پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔
حکومت کی جانب سے مقامی گاڑیوں کے انجن کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی، مقامی گاڑیوں کے خام مال، سی کے ڈی پر ڈیوٹی 20 کے بجائے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔
ایل ای ڈی بلب کے خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم عائد کیا گیا ہے۔