اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیرف ریفارمز کی وجہ سے رواں سال ٹیکس ریونیو پر فرق پڑے گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیرف ریفارمزپانچ سال کا منصوبہ ہے، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں کمی کی ہے، سالانہ چھ لاکھ تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف ریفارمزبہت اہم قدم ہے، ٹیرف ریفارمزکی وجہ سے رواں سال ٹیکس ریونیو پر فرق پڑے گا، اسٹرکچرل ریفارمزپرہم نے فوکس کیا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزارت تعلیم کو رواں مالی سال 39 ارب 33 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی آئندہ مالی سال کیلئے وزارت تعلیم کیلئے 37 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیرھ سال پہلے ایل سیز نہیں کھل رہی تھیں اب معاشی استحکام آیا ہے، حکومتی اخراجات میں جتنی کمی کرسکتے تھے ہم نے کی۔