اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں کابینہ کے جاری اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ 54 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔
وزیراعظم کے مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ تین کروڑ 61 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 کروڑ 31 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔
وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے لیے تنخواہوں اور مراعات کی مد میں بجٹ 3 کروڑ 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 11 کروڑ 34 لاکھ روپے کرنے کی تجویزہے۔