اسلام آباد:(دنیا نیوز) بجٹ میں نئے مالی سال میں وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں صحت کے شعبے کے 21 اہم منصوبوں کے لیے 14.3 ارب روپے مختص کیے گئے۔
جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے لیے 4 ارب روپے کی رقم مختص، وزیر اعظم پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے۔
اسی طرح شوگر کی روک تھام اور کنٹرول کے پروگرام کو 80 کروڑ فراہم کیے جائیں گے، اسلام آباد کے کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے 1.7 ارب روپے اور ضروری آلات کی خریداری کے لیے 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔
علاوہ ازیں پمز اسلام آباد میں ایک جدید ترین سٹروک انٹر وینشن سنٹرکے قیام ،انتہائی نگہداشت اور کارڈیک سنٹر کی توسیع کے لئے 90 کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔