عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Published On 10 July,2025 04:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 2744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر اضافے سے 3324 ڈالر کا ہوگیا۔