کراچی:(دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 356ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔
نئی قیمتوں کے مطابق مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے ہوگئی تھی۔