کراچی: (دنیا نیوز) بینکوں کے قرض دینے کی رفتار میں کمی، اے ڈی آر میں 172 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے بینکنگ شعبے میں ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو میں نمایاں کمی ہوگئی، بینکنگ سیکٹر سے جون 25 میں قرض فراہم کرنے کی شرح گھٹ کر 38.1 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 میں بینکوں سے قرض ملنے کی شرح 39.8 فیصد تھی، اے ڈی آر تناسب مئی 2025 کے مقابلے میں جون 2025 میں 172 بیسز پوائنٹس کم ہوا ہے۔