کراچی :(دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2025 کو زرمبادلہ کے ذخائر 14.51 ارب ڈالر کی سطح پر بند ہوئے
مالی سال 25-2024 کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ سال 30 جون 2024 کو 9.39 ارب ڈالر تھے۔
مرکزی بینک کے مطابق ذخائر میں یہ اضافہ ملک کے جاری کھاتے (کرنٹ اکاؤنٹ) میں بہتری اور مالی سال کے دوران متوقع مالی وسائل کی وصولی کی کامیاب تکمیل کا عکاس ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔