کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی (زری پالیسی) کا اجلاس پیر 16 جون کو طلب کرلیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا، سٹیٹ بینک اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے اسی دن زری پالیسی کا بیان جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ پانچ مئی کو گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔