کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے بینکوں کو 855 ارب روپے فراہم کردیئے۔
سٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہےکہ روایتی بینکوں کو 11.12فیصد سالانہ شرح سود پر 655 ارب روپے 8 دن کے لیے دیئے گئے جبکہ اسلامی بینکوں کو 11.11 فیصد سالانہ شرح سود پر 200 ارب روپے 8 دن کیلئے فراہم کئے گئے۔