آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

Published On 22 May,2025 09:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق قومی ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہونے سے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 64 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، سرکاری ذخائر کی مالیت 13 مئی کو 11 ارب 44 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔