زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Published On 29 May,2025 08:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔