ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی، ہفتہ وار اعداد و شمار جاری

Published On 05 June,2025 10:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر70 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 50 کروڑ 90 ڈالر پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے۔