سٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیوں کی رواں سال کی ترسیلات کو ریکارڈ قرار دے دیا

Published On 11 June,2025 06:45 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رواں سال کی ترسیلات کو ریکارڈ قرار دیا۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران ورکرز ترسیلات زر میں تقریباً 29 فیصد زائد رہی ہیں، اعلامیے کے مطابق 11 ماہ میں پاکستان نے 34 اعشاریہ 89 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔

اعلامیے کے مطابق صرف مئی کی ورکرز ترسیلات زر 3 اعشاریہ7 ارب ڈالر رہیں، جو اپریل سے 16 فیصد زائد ہیں، صرف سعودی عرب سے مئی میں ریکارڈ 91 اعشاریہ 39 کروڑ ڈالرز پاکستانیوں نے بھیجے۔

اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، 11 ماہ میں سعودی عرب سے 8 اعشاریہ 52 ارب ڈالرز، عرب امارات سے 7 اعشاریہ11 ارب ڈالرز بھیجے گئے۔

اسی طرح برطانیہ سے 5 اعشاریہ 36 ارب ڈالر، امریکا سے 3 اعشاریہ 43 ارب ڈالر جبکہ یورپی یونین سے 4 اعشاریہ1 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔