مالی سال 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Published On 16 June,2025 09:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) مالی سال 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج سٹیٹ بینک میں منعقد ہوگا، اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک جون 2024 سے شرح سود میں کمی کر رہا ہے، جون 2024 سے تاحال آٹھ اجلاسوں میں شرح سود 11 فیصد کم کی گئی ہے۔

دوسری جانب کاروباری طبقے نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائی جائے۔