زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Published On 12 June,2025 08:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 67 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 5 ارب 19 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مجموعی ذخائر کی مالیت 27 کروڑ 77 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 16 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہے۔