کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیوں کیلئے مراعاتی سکیم ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچیبج کمپنیز ان سینٹو سکیم بند کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کو ترسیلات زر پر کوئی مخصوص مالی مراعات نہیں دی جائیں گی۔
سٹیٹ بینک کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز کو دی جانے والی ان سینٹو سکیم 30 جون 2025 کے بعد سے فعال نہیں ہوگی۔