کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 13 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر 12 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ ،26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔