پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ہوگیا

Published On 17 June,2025 06:48 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ہوگیا، اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 57 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔