ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف پورا کر لیا

Published On 31 July,2025 08:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف پورا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جولائی کے دوران 755 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، ایف بی آر نے جولائی کیلئے 748 ارب روپے کا ٹیکس مختص کیا گیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق جولائی کے دوران ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا گیا۔