جون 2025 کے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع

Published On 06 August,2025 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے جون 2025 کے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی ہے، واجب الادا سیلز ٹیکس مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 74 کے تحت کیا گیا، فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی تاریخ بھی 8 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنرز، ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق پہلے آخری تاریخ 18 جولائی تھی پھر 4 اگست مقرر ہوئی ہے، ایف بی آر نے تیسری بار تاریخ تبدیل اور اب 8 اگست نئی تاریخ مقرر کی۔