اسلام آباد:(دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ، چیئرمین ایف بی آر نے گریڈ 17 اور 18 کے 232 افسران کے تقرر وتبادلے کردیے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق گریڈ 22 سے 20 کے تقریباً مختلف 20 افسران کے بھی تقررو تبادلے ہوئے ، گریڈ 22 کی تہمینہ عامر کو ممبر ٹیکس پیئر سروس ، گریڈ 21 کی سیدہ نورین کو ممبر آڈٹ سی آر ایم ،گریڈ 20 کی حنا اکرم کو بطور چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر تعینات گیا گیا۔
اسی طرح عرفان حیدر کو ڈپٹی کمشنر ایل ٹی او ، یاسر حسین کو ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ، گریڈ 18 کے آفاق آحمد کو بھی بطور ڈپٹی کمشنر ایل ٹی او لاہور خدمات دینے کی ہدایات جاری ہوئیں۔
اسی طرح مہک منصور کو ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئر، اعجاز علی ڈی سی آر ٹی او ،علی حسن کو ڈپٹی کمشنر سی ٹی او ، بلال قاسم کو ڈپٹی کمشر بے نامی زون لاہور میں تعینات کر دیا گیا۔
جب کہ جنید منظور کو بطور ڈپٹی کمشنر سی ٹی او، ثناء غوث کو بھی ڈپٹی کمشنر ایل ٹی او ، محمد ناصر جاوید کو ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ٹیکس، آفسر علی کو ڈپٹی کمشنر ایل ٹی او، غلام مرتضی اور احمد فراز کو ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور تعینات کر دیا گیا۔
کامران حسین، علی رضا گیلانی کو بھی بطور ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئر، گریڈ 18 کی ثمن گلزار ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ٹیکس ، محمد سعد اور عبدالباسط کو بھی ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس خدمات دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں متعدد افسران کو بھی پاکستان بھر میں موجود مختلف ٹیکس دفاتر میں تعینات کرکے ایف بی آر نے تقرر و تبادلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔