فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 900 روپے کی کمی ریکارڈ

Published On 16 August,2025 04:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مسلسل ایک ہفتے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے، آج بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 335 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 385 روپے ہوگئی۔