پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ توانائی ٹرانزیشن، ٹرانسپورٹ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published On 27 August,2025 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کانڈا کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کے ساتھ مضبوط شراکت داری پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان نے حالیہ سیلاب کے بعد موسمیاتی لچک اور ڈیزاسٹر تیاری کو ترجیح قرار دیا۔

محمد اورنگزیب نے معیشت میں استحکام، مہنگائی میں کمی اور کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر آگاہ کیا، وسائل کے حصول، خواتین کی مالی شمولیت اور کلین انرجی میں اے ڈی بی تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر اے ڈی بی کیساتھ توانائی ٹرانزیشن، ٹرانسپورٹ پر تعاون بڑھانے، انسانی وسائل اور سرمایہ جاتی مارکیٹس میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر خزانہ نے گرین بانڈز، پانڈا بانڈز جیسے اقدامات میں شراکتداری کی پیشکش کی اور کہا کہ ٹیکس اصلاحات، ٹیرف ریویو اور ریگولیٹری ماڈرنائزیشن کیلئے پُرعزم ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو سراہا۔

صدر اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کے پانڈا بانڈ کے اجرا اور جدید فنانسنگ میں تعاون کیلئے تیار ہیں، ملاقات میں پاکستان اے ڈی بی ترقیاتی شراکتداری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔