ترک وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی میں تعاون پر غور

Published On 10 September,2025 05:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع نے پاکستان کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع نے پاکستان - ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16 ویں اجلاس میں وفد کی قیادت کی۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر دفاع نے کی، اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ای کامرس،رابطہ بڑھانے ، ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، کان کنی، زراعت، میڈیا اور سیاحت میں تعاون پرغور کیا گیا۔

ترک وزیر دفاع نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف ملاقات کی، ترکیہ کے وزیر دفاع فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملے۔