پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے بھی زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

Published On 20 September,2025 12:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران شاندار تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

ہفتے بھر میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 597 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 2.30 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 59 ہزار 337 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، اسی عرصے میں 251 ارب روپے مالیت کے 7 ارب 71 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔

شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزیشن 385 ارب روپے بڑھ گئی جو تاریخ میں پہلی بار بڑھ کر 18 ہزار 574 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔