علی پور: (دنیا نیوز) علی پور کے علاقے سیت پور میں پاسکو حکام کی مبینہ غفلت کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی گندم سیلابی پانی میں بہہ گئی۔
ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کی زد میں آکر پاسکو کے دو بڑے سینٹرز متاثر ہوئے ہیں جس سے ہزاروں بوریاں خراب ہو گئیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے قبل از وقت سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم پاسکو حکام بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرسکے جس کے باعث بھاری نقصان ہوا۔