پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس نے دو نئے ریکارڈ بنا ڈالے

Published On 25 September,2025 04:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس نے دو نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 1300 پوائنٹس پلس ہوکر پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار537 کی ریکارڈ حد تک ٹریڈ ہوا۔

تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ٹریڈنگ 1043 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار 280 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوئی۔

سٹاک ایکسچینج میں 486 کمپنیوں میں سے 208 کمپنیوں میں اضافہ، 237 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔

سٹاک ایکسچینج میں 1 ارب 67 کروڑ مالیت شیئرز سودے 55 ارب روپے میں طے ہوئے۔