کراچی: (دنیا نیوز) امین خان لودھی سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر تعینات ہوگئے۔
کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امین لودھی کو 5 سال کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
امین لودھی مانیٹری پالیسی اینڈ ریسرچ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں اور وہ مالیاتی پالیسی، تحقیق اور معاشی استحکام کے حوالے سے سٹیٹ بینک کے اہم شعبوں سے وابستہ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امین لودھی کا شمارمرکزی بینک کے سینئر ماہرین میں ہوتا ہے، جنہیں مانیٹری پالیسی اور معاشی اصلاحات میں وسیع تجربہ حاصل ہے، ان کی تعیناتی سے سٹیٹ بینک کے مالیاتی پالیسی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔



