پاکستانی تمباکو کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بلند ترین سطح کو چھو گئی

Published On 03 November,2025 10:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی تمباکو کی برآمدات نے تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2025 میں تمباکو کی برآمدات 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کا ریکارڈ ہائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال 25-2024 کی اسی مدت کے دوران 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالر تھا۔

پاکستانی تمباکو کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے تین ماہ میں 8 فیصد زیادہ رہی۔

ماہرین کے مطابق تمباکو کی برآمدات میں اس اضافے کی بنیادی وجوہات میں عالمی طلب میں اضافہ، بہتر کوالٹی کنٹرول اور برآمدی پالیسی میں سہولتیں شامل ہیں۔