سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 3667 پوائنٹس کی بڑی کمی

Published On 11 November,2025 04:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3667 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 26 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 784 روپے مالیت کے 29 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار 869 شیئرز کا لین دین ہوا۔