پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں اختتام

Published On 24 November,2025 04:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 61 ہزار 984 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔

ہنڈرڈ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 62 ہزار 385 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 61 ہزار 241 پوائنٹس رہی۔

سٹاک ایکسچینج میں 49 کروڑ مالیت شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے۔