سٹاک مارکیٹ: کاروبار کا اختتام منفی زون سے ہوا، انڈیکس میں 834 پوائنٹس کی کمی

Published On 21 November,2025 05:05 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون سے ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 834 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 62 ہزار 109 کی حد پر بند ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس یومیہ 1لاکھ63  ہزار357 کی بلند سطح اور یومیہ کم ترین 1 لاکھ 61 ہزار 853 کی حد تک ٹریڈ ہوا، مارکیٹمیں 76 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا کاروباری حجم 28 ارب روپے سے زائد رہا

دوسری جانب سٹاک ایکسچیبج میں  475کمپنیوں میں سے144 کمپنیوں میں اضافہ ، 289 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔

قبل ازیں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔