کراچی: دوہرے قتل میں ملوث، منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلانے والا ملزم گرفتار

Published On 20 November,2025 04:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا جو منشیات کا ایک بڑا نیٹ ورک بھی چلاتا تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی توحید میمن کے مطابق ملزم سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں، ملزم سے 6 پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزم کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی، ملزم غیرت کے نام پر قتل میں بھی ملوث ہے، ملزم نے چچا زاد بہن مریم اور نور اللہ نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ جیکسن میں درج ہے، ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ملزم کیخلاف منشیات اورغیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔